’’ جن کے گھر شیشے کے ہوں وہ دوسروں کے گھروں پر پتھر نہیں پھینکتے‘‘

,

   

16گھنٹوں کی تلاشی کے دوران صرف 17000 روپئے ملے ، بی جے پی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار : راجیو رائے

نئی دہلی : سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی سکریٹری اور ترجمان راجیو رائے نے اتوار کو کہا کہ کل سے ان کی رہائش گاہ پر 16 گھنٹے تک انکم ٹیکس محکمہ کے چھاپوں میںصرف 17 ہزار روپے ملے ہیں۔انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے اس چھاپے کو سیاسی طور پر محرک قرار دیتے ہوئے مسٹر رائے نے حکومت کو نصیحت کی کہ ’’جن کے گھر شیشے کے ہوتے ہیں وہ دوسروں کے گھروں پر پتھر نہ پھینکیں‘‘۔واضح رہے کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ہفتہ کی صبح مو? اور لکھنو? اور دیگر شہروں میں واقع مسٹر رائے سمیت کچھ دیگر ایس پی لیڈروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے۔ مسٹر رائے نے کہا کہ محکمہ کی ٹیم تقریباً 16 گھنٹے تک تحقیقات کرتی رہی۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم مو? میں ان کی عارضی رہائش گاہ سے پرنٹر اور کچھ دیگر اہم دستاویزات اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ اس دوران محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے صحافیوں سے بات کرنے سے انکار کردیا۔چھاپے کے بعد مسٹر رائے نے دعویٰ کیا کہ محکمہ انکم ٹیکس نے ان کے پاس سے 17000 روپے نقد اور کچھ کاغذات برا?مد کیے ہیں۔ مسٹر رائے نے اسے حکومت کی طرف سے سیاسی انتقام کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ا?ئندہ انتخابات میں اپنی شکست کو دیکھ کر بوکھلاہٹ میں ایسا کر وا رہی ہے۔