جوائنٹ کمشنر اویناش موہنتی کا دورۂ بی بی الاوہ ، انتظامات کا جائزہ

   

حیدرآباد۔یکم ستمبر، ( سیاست نیوز) ماہ محرم کے آغاز پر جوائنٹ کمشنر آف پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ و انچارج ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون اویناش موہنتی نے الاوہ بی بی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ماہ محرم کے دوران کئے جانے والے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کی تفصیلات حاصل کی اور مجاور الاوہ بی بی جناب علی الدین عارف سے ملاقات کی۔ یوم عاشورہ کو الاوہ بی بی سے نکالے جانے والے مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے بارے میں بھی مکمل طور پر اپنے ماتحت عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الاوہ بی بی اور اطراف اکناف کی سیکورٹی کا راست طور پر جائزہ لیتے ہوئے زائرین کی آمدورفت کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔