جوابی حلفناموں کے ادخال میں تاخیر پر ہائیکورٹ کی ناراضگی

   

حیدرآباد 13نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ نے کالیشورم پراجکٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں سے متعلق پی سی گھوش کمیشن رپورٹ کو معطل کرنے دائر کی گئی درخواستوں پر حکومت سے جوابی حلفنامہ داخل کرنے میں تاخیر پر ناراضگی جتائی ہے۔ چیف جسٹس اپریش کمار سنگھ اور جسٹس جی ایم محی الدین پر مشتمل بنچ کو سرکاری وکیل نے اطلاع دی کہ رپورٹ کے خلاف دائر کی گئی چار درخواستوں میں ایک کے بارے میں جوابی حلفنامہ تیار کیا گیا ہے اور باقی حلفناموں کیلئے حکومت کو وقت چاہئے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی تھی لیکن ابھی تک جواب داخل نہیں کیا گیا۔ عدالت نے باقی حلفناموں کے ادخال کیلئے حکومت کو چار ہفتوں کی مہلت دی ۔ درخواست گزاروں کو حکومت کے حلفناموں کا جواب دینے کیلئے تین ہفتوں کا وقت دیا گیا۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 19 جون کو ہوگی۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پر عمل آوری پر روک لگادی ہے۔1