جواد ظریف ایرانی عبوری کونسل کے سربراہ مقرر

   

تہران : ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے پہلا باضابطہ فیصلہ کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کے مشیر اور سابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو چودھویں حکومت کے عبوری مرحلے کے لیے رہنما کونسل کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔میڈیاکے مطابق محمد جواد ظریف نے مذکورہ کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے ایکس پر لکھا کہ ہائے دوستو، براہ کرم حکومت کے ارکان کی تقرری کے بارے میں افواہوں اور خبروں پر توجہ مت دیں۔عبوری دور کے لیے سٹیئرنگ کونسل وزرا کو نامزد کرے گی۔