جواد ظریف نائب صدر ایران مقرر

   

تہران: ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کے حکم پر سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو اسٹریٹجک امور کے لئے نائب صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے یہ اطلاع دی۔ 64 سالہ ظریف 2013 سے 2021 تک وزیر خارجہ رہے ۔ ایران میں جولائی کے اوائل میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پزشکیان نے 16384403 ووٹ حاصل کئے۔ ان کے حریف سابق ایٹمی مذاکرات کار سعید جلیلی نے 1 کروڑ 35 لاکھ 38 ہزار 179 ووٹ حاصل کئے۔
مجموعی طور پر 30,573,931 ووٹوں کی گنتی ہوئی اور ووٹ فیصد 49.8 فیصد رہا تھا۔