جوالا نصف کورونا کہنے پر سخت برہم

   

نئی دہلی۔15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں دلانے والی بیڈمنٹن خاتون کو ہاف کورونا کہہ کر مذاق بنایا جانے لگا۔ہندوستان کی کامیاب ترین کھلاڑی جوالاگٹہ کی والدہ کا تعلق چین سے ہے، اس بنا پر انہیں ہاف کورونا کہا جانے لگا ہے۔ جوالا نے اس پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہوگیا اب خاموش نہیں رہوں گی، اپنے لوگوں کے رویے نے دکھی کردیا ہے۔یادرہے کہ جوالا کا تعلق تلنگانہ کے دارالحکومت حیدآباد سے ہے اور انہوں نے بیڈمنٹن کے ڈبلز مقابلوں میں ہندوستان کی کامیاب نمائندگی کی ہے۔