کورٹلہ ۔ 20 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جواڑی نرسنگ راؤ انچارج کانگریس پارٹی نے چیف منسٹر تلنگانہ رینت ریڈی سے حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے مستقر کورٹلہ میں فائر اسٹیشن قائم کرنے حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈس منظور کرنے کی اپیل کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کو میمورنڈم پیش کیا۔ بعد ازاں جواڑی نرسنگ راؤ نے کہا کہ کورٹلہ ٹاؤن میں فائر اسٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے قرب و جوار، حادثات رونما ہونے پر بہت ہی مشکلات درپیش ہو رہی ہیں۔ اس واقعہ کو چیف منسٹر ریونت ریڈی کے علم میں لیجانے پر ریونت ریڈی چیف منسٹر نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ جواڑی نرسنگ راؤ نے یہ بات کہی اور اس طرح حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی ترقی کے لئے فنڈس منظور کرنے کی خواہش کی گئی۔