کیاب ڈرائیور گرفتار، اوپل پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /9 مارچ ( سیاست نیوز ) جواہرات کے تاجر کو دھمکانے والے ایک شخص کو اپل پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ جو نقلی بندوق سے جواہرات کے تاجر کو 10 لاکھ روپئے تاوان کا مطالبہ کر رہا تھا ۔ دیگر رقم نہ دینے پر جان سے ماردینے کی دھمکی دے رہا تھا ۔ اپل پولیس کے 23 سالہ اے سریش کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ شیشارام نامی جواہرات کے تاجر نے اس کے خلاف شکایت درج کی تھی ۔ سریش پیشہ سے کیاب ڈرائیور ہے جو راجیو نگر کالونی مولا علی کا ساکن ہے ۔ اس نے آسان طریقہ سے پیسے کمانے کی خاطر دولت مند افراد کو دھمکانے کا منصوبہ بنایا اور ایک جواہرات کے تاجر کو نشانہ بناتے ہوئے اسے دھمکانے لگا نقلی بندوق کے ذریعہ دی گئی دھمکی سے پہلے تاجر خوف زدہ ہوگیا تھا ۔ اپل پولیس نے بتایا کہ سریش سال 2018 میں ساتھی کے ہمراہ راجہ پیٹ پولیس کے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا اور سال 2019 میں اپل پولیس نے ایک خاتون کو دھمکانے کے سلسلہ میں گرفتار کیا تھا ۔ پولیس نے اس عادی مجرم کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔