حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) جواہر نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ آفرین بیگم عرف پرینکا شرما جو کاٹے دھن علاقہ کے ساکن شیخ انور کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے اس کے مائیکے میں 8 ڈسمبر کے دن انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی ۔ آفرین بیگم خرابی صحت کے سبب اس کے مائیکے آئی ہوئی تھی اور خرابی صحت کے سبب انتہائی اقدام کرلیا۔ جواہر نگر پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔