واشنگٹن : امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملے سے متعلق بات چیت کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹیلی فون پر ہوئی اس گفتگو میں دونوں قائدین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔