بیجنگ: چین کی حکومت کے مشیر نے کہا کہ امریکی صدر منتخب جوبائیڈن بلاشبہ ایک بہت ہی کمزور صدر ہیں۔ وہ جنگیں شروع کرسکیں گے یہ کہنا مشکل ہے۔ حکومت کے مشیر نے ژنگ یونگنیان نے کہا کہ حکومت چین کو اپنا یہ خیال ترک کرنا ہوگا کہ امریکہ کے ساتھ اس کے تعلقات خودبخود بہتر ہوجائیں گے۔ بائیڈن نظم و نسق کے تحت امریکہ اور چین کے تعلقات کے بارے میں کوئی قیاس آرائی نہیں کی جاسکتی ۔ چین کو امریکہ سے سخت مقابلہ کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔