واشنگٹن : امریکی منتخب صدر جو بائیڈن اپنی انتظامیہ میں قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے کے لیے سینیٹر اینگس کنگ کے تقرر پر غور کر رہے ہیں۔ یہ بات اخباری رپورٹوں نے اس حوالے سے جاری بات چیت کا علم رکھنے والے تین ذمہ داران کے حوالے سے بتائی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک سابق سینئر ذمے دار نے پولیٹیکو ویب سائٹ کو بتایا کہ بائیڈن کی عبوری ٹیم کے میں ذمے داران کے ساتھ کنگ کا نام زیر بحث آیا ہے۔ کنگ کے قریبی ایک ذریعے کے مطابق کنگ کو معلوم ہے کہ ان کا نام زیر غور ہے۔ڈیموکریٹک سینیٹر اینگس کنگ نے ماضی میں ٹرمپ کی جانب سے قومی انٹیلی جنس کے موجودہ ڈائریکٹر جون ریٹکلف اور سابق ڈائریکٹر رک گرینیل کے تقرر پر تنقید کر چکے ہیں۔ اسی طرح انہوں نے ایران کے حوالے سے ٹرمپ کے اسلوب پر بھی نکتہ چینی کی۔اینگس کنگ کے ترجمان میتھیو فلنگ نے امریکی اخبارThe Hillکو بتایا کہ کنگ اپنی ذمے داریوں کی پاسداری کرنے والے ایک سرکاری ملازم ہیں۔ وہ انٹیلی جنس اداروں میں خود مختار سوچ کا ایک طویل ریکارڈ رکھتے ہیں۔