واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل اور حماس کے درمیان تصادم کے دوران فلسطین کے صدر محمود عباس سے فون پر بات کی تھی۔ کہا گیا ہیکہ صدر بائیڈن نے محمود عباس سے بات چیت کے دوران اسرائیل پر حماس کے راکٹ حملہ کی شدید مذمت کی۔ بائیڈن نے حماس کو دہشت گرد گروپ قرار دیا اور کہا کہ خود کی کارروائیوں سے فلسطینی عوام کی عزت نفس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہیکہ اس حملہ کے بعد امریکہ فلسطینیوں سے ہمدردی کی بجائے اسرائیل کی جنگی اور فوجی سازوسامان کے ذریعہ مسلسل مدد کررہا ہے۔