واشنگٹن ۔ امریکی میڈیا کے مطابق آیندہ ماہ ہونے والی ورچوئل کانفرنس میں دنیا کے 40 قائدین کو دعوت دی گئی ہے، ورچوئل کانفرنس میں ترک صدر اردغان، سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز بھی شریک ہوں گے۔ کانفرنس میں توانائی اورموسمیاتی تبدیلی سے متعلق معاشی فورم پر غور ہوگا۔ کانفرنس کے 22 اور 23 اپریل کے سیشن میں محدود تعداد میں کاروباری، معاشی قائدین بھی شریک ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں مہلک اخراج کم کرنے اورگلوبل وارمنگ قابو میں رکھنے پرغورہوگا، موسمیاتی تبدیلی کو روکنے سے معاشی فوائد حاصل ہوں گے جب کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے مہلک اخراج کو کم کیا جائے گا، موسمیاتی کانفرنس انٹرنیٹ پر براہ راست دکھائی جائے گی۔
