جوبائیڈن کی کامیابی ، سی این این کے سیاہ فام اینکر اشکبار

,

   

واشنگٹن : امریکہ کے ٹی وی چیانل سی این این کے ایک سیاہ فام تجزیہ کار و اینکر صدارتی انتخاب میں جوبائیڈن کی کامیابی پر خوشی سے اشکبار ہوگئے ۔ جوبائیڈن کی کامیابی کی خبر پر سی این این کے اینکر وین جونس براہ راست نشریات کے دوران رو پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کیلئے آج بہت بڑا دن ہے ۔ کیونکہ آج اس ملک میں تارکین وطن سیاہ فام اور مسلمانوں سمیت بہت سی امریکی شہریوں نے سکون کی سانس لی ہوگی ۔ وین جونس نے کہا کہ امریکہ میں نفرت کی مہم کی وجہ سے جارج فلویڈ کی طرح کتنے لوگوں کی سانسیں رکی ہوئی تھیں ۔ اب امریکہ میں مسلمانوں کو اس بات پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ آپ کے صدر کو آپ کا امریکہ میں ہونا پسند نہیں ہے ۔