واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن اپنی صدارت کی مدت کے اختتام سے قبل گوانتانامو کے حراستی مرکز کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ اس کی تصدیق وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان نے جمعہ کو پریس بریفنگ کے دوران کی۔سابق صدر براک اوباما بھی، جن کے دور میں بائیڈن نائب صدر تھے، اس متنازعہ حراستی مرکز کو بند کرنا چاہتے تھے جبکہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس کو بند کرنے کے خلاف تھے۔ گوانتانامو کے امریکی حراستی مرکز میں اس وقت قیدیوں کی تعداد 40 ہے۔ یہ کیمپ کیوبا کے جزیرے کے مشرقی حصے میں واقع ہے۔