واشنگٹن : صدر امریکہ جوبائیڈن عالمی قائدین میں سب سے پہلے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کریں گے۔امریکی صدر اور کینیڈا کے وزیر اعظم کے درمیان ملاقات اگلے ماہ ہوگی۔ اس طرح جوبائیڈن بحیثیت امریکی صدر اپنی پہلی ملاقات جسٹن ٹروڈو سے کریں گے۔کینیڈین وزیر اعظم کے دفتر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے ماہ دونوں قائدین کے درمیان ہوگی جس میں امریکہ -کینیڈا تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا جائے گا۔