جوبائیڈن ۔پوٹن پہلا رابطہ اختلافات کی نذر

   

واشنگٹن ؍ ماسکو : صدر امریکہ جوبائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان پہلے ہی ٹیلیفونک رابطے میں مختلف امور پر شدید اختلافات سامنے آ گئے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب سے امریکی انتخابات کے دوران روسی سائبر حملے، روس کے اپوزیشن رہنما کی گرفتاری اور انہیں زہر دینے سمیت یوکرین میں روسی جارحیت پر بات کی اور کہا کہ امریکہ روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی حمایت کرتا ہے۔امریکی صدر کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ اگر روس کی جانب سے امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو بھرپور طریقے سے اپنا دفاع کیا جائے گا۔