جوبلی ہلزمیں رئیل اسٹیٹ تاجر پر حملہ سے سنسنی

   

حیدرآباد : /27 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر کے پاش علاقہ جوبلی ہلز میں آج رئیل اسٹیٹ تاجر پر حملہ کے بعد سنسنی پھیل گئی ۔ پولیس کے مطابق رویندر ریڈی ساکن جوبلی ہلز جو رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتا ہے آج اپنے مکان سے باہر نکل کر کار میں بیٹھ رہا تھا کہ اچانک ایک شخص نے اس پر چاقو سے حملہ کردیا ۔ اس واقعہ میں رویندر ریڈی شدید زخمی ہوگیا اور رشتہ داروں نے اسے قریب کے اپولو ہاسپٹل جوبلی ہلز منتقل کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رویندر ریڈی کا قریبی رشتہ دار اراضی فروخت کرنے کے کمیشن کے سلسلہ میں اس سے ناراض تھا اور آج موقع دیکھ کر اس نے رویندر ریڈی پر چاقو سے حملہ کردیا ۔ پولیس جوبلی ہلز نے اس سلسلہ میں اقدام قتل اور آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ب