حیدرآباد۔/12 جنوری، ( سیاست نیوز) شہر کے پاش علاقہ جوبلی ہلز کے ایک پب پر پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے عریاں رقص اور پارٹی میں ملوث لڑکے لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی ایک ٹیم نے ٹاٹ پب پر آج رات دھاوا کیا جہاں پر نوجوان لڑکیاں عریاں رقص میں ملوث تھے اور نوجوان بھی اس پارٹی میں شامل ہوکر تصویر کشی کررہے تھے۔ پولیس کی ٹیم نے پب میں داخل ہوکر خواتین پولیس کی مدد سے رقص میں ملوث لڑکیوں کو حراست میں لے لیا۔ اس دھاوے کی اطلاع ملنے پر پب کے پاس پہنچنے والے میڈیا کے نمائندوں پر حراست میں لئے گئے نوجوان لڑکیوں نے حملہ کیا اور ان کے موبائیل فونس چھین لئے۔
