جوبلی ہلز ‘ آزادانہ و منصفانہ پولنگ کیلئے پولیس کے خصوصی انتظامات

   

حیدرآباد : /9 نومبر (سیاست نیوز) جوبلی ہلز ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم آج اختتام کو پہنچی اور انتخابات کو غیرجانبدارانہ اور شفاف بنانے سٹی پولیس نے مکمل انتظامات کرلئے ہیں ۔ اڈیشنل کمشنر لا اینڈ آرڈر اور جوبلی ہلز کے نوڈل آفیسر تفسیر اقبال آئی پی ایس نے بتایا کہ حلقہ میں پرامن رائے دہی کیلئے 1761 پولیس عملہ کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ مرکزی نیم فوجی دستوں کی 8 کمپنیوں کو حساس اور انتہائی حساس علاقوں میں تعینات کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر غیر مقامی افراد کو علاقہ سے باہر جانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ پولیس ٹیمیں حلقہ کے ہوٹلس ، لاڈجس ، فنکشن ہالس اور کمیونٹی ہالس کی تلاشی لے رہی ہے ۔ تفسیر اقبال نے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس عملہ پیر کی صبح سے اپنے مقامات کا جائزہ حاصل کرلیں گے اور 48 گھنٹے تک وہ موجود رہیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ بیاک اپ پالیسی کے تحت پولیس اور آرمڈ ریزرو پلاٹونس کو بھی تیار رکھا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ 230 روڈی شیٹرس کو پابند مچلکہ کیا گیا اور پولیس ٹیمیں رائے دہی کے دن ان پر نظر رکھے گی اور نقل و حرکت کو روکنے کی کوشش جاری ہے ۔ ب