حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل ہنوز جاری ہے ۔ تاہم انتخابی مہم عروج پر پہونچ چکی ہے ۔ بی آر ایس کی امیدوار سنیتا اور کانگریس کے امیدوار نوین یادو نے اپنے اپنے پرچہ نامزدگیاں داخل کرتے ہوئے انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔ بی جے پی نے ایل دیپک ریڈی کو اپنا امیدوار بنایا ہے ۔ انہوں نے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کی مگر عوام کے درمیان پہونچکر انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔ اس وقت ریاست میں اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز کا ضمنی انتخاب موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ ایک طرف سیاسی جماعتوں کے قائدین اپنی اپنی کامیابی کا دورہ کررہے ہیں ۔ دوسری طرف میڈیا اور سوشیل میڈیا کی جانب سے سروے کرتے ہوئے عوامی رائے کو پیش کیا جارہا ہے ۔ سوشیل میڈیا میں چند مقامی چینلس کی جانب سے متذکرہ تینوں امیدواروں کو طاقتور امیدوار کون ہے ۔ اس پر رائے حاصل کی ہے ۔ 54 فیصد عوام نے بی آر ایس کی امیدوار سنیتا کو طاقتور قرار دیا ہے ۔ 37 فیصد عوام نے کانگریس کے امیدوار نوین یادو کو طاقتور مانا ہے ۔ جب کہ 9 فیصد عوام نے بی جے پی کے امیدوار ایل دیپک ریڈی کو طاقتور تسلیم کیا ہے ۔ واضح رہے کہ آنجہانی رکن اسمبلی ایم گوپی ناتھ عوام کے مقبول قائدین میں شمار ہوتے تھے انہیں مسلسل تیسری مرتبہ عوام نے اسمبلی کے لیے منتخب کیا تھا ۔ کانگریس کی انتخابی مہم 3 وزراء اور 18 کارپوریشن کے صدور نشین چلا رہے ہیں ۔ رائے دہی کے لیے مزید 20 دن کا وقت باقی ہے ۔ عوام کس کو ترجیح دیتے ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔۔ 2