حیدرآباد۔ 8 اپریل (سیاست نیوز) جوبلی ہلز کے رکن اسمبلی این گوپی ناتھ نے آج اپنے حلقہ انتخاب کے کئی علاقوں میں صحت و صفائی اور کیمیائی ادویات کے چھڑکائو کے لیے اپنے خرچ سے 4 گاڑیاں روانہ کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے صحت و صفائی اور ادویات کا چھڑکائو ضروری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اطراف صفائی کو یقینی بنائیں اور بلدی عملے سے تعاون کریں۔ انہوں نے بتایا کہ جوبلی ہلز اسمبلی حلقے کے ہر علاقے اور ہر کالونی میں یہ گاڑیاں سینیٹائزیشن کا کام کریں گے۔ گوپی ناتھ نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے ذریعہ ہی وائرس کے خطرے سے نمٹا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون سے پریشان حال عوام کو غذائی اجناس اور ترکاری سربراہ کی جارہی ہیں۔ حکومت نے خریدی کے لیے سہولت دی ہے۔
