سٹی پولیس عہدیداروں کا اعلیٰ سطحی اجلاس، سی وی آنند کمشنر پولیس کا خطاب
حیدرآباد۔/21 اگسٹ، ( سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے آج سٹی پولیس عہدیداروں کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن جوبلی ہلز اور بنجارہ ہلز کیلئے اضافی پولیس پٹرولنگ گاڑیوں کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوائنٹ کمشنر پولیس ہیڈکوارٹرس کارتکیا، جوائنٹ کمشنر پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ گجراؤ بھوپال اور ڈپٹی کمشنر پولیس آئی ٹی سیل ستیش اور ایڈیشنل ڈی سی پی موٹر ٹرانسپورٹ برہان علی پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی تھی اور انہیں شہر میں پٹرولنگ سسٹم اور شہر کی سڑکوں پر پولیس کی موجودگی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ کمیٹی نے تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے پولیس کنٹرول روم ڈائیل 100 پر علاقہ جوبلی ہلز اور بنجارہ ہلز سے زیادہ تر فون کالس موصول ہونے کی رپورٹ دی جس پر پولیس کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن جوبلی ہلز اور بنجارہ ہلز کو جن کے حدود وسیع ہیں اور موقع واردات پر فوری طور پر پہنچنے کیلئے مزید پٹرولنگ گاڑیوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان اضافی گاڑیوں کے علاوہ شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے وابستہ 104 موبائیل پٹرولنگ گاڑیوں کو اضافی ڈیزل کوٹہ بھی منظور کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ علاقوں میں پولیس پٹرولنگ کی جاسکے۔ب