جوبلی ہلز خانگی اراضی پر مندر کی تعمیر کا معاہدہ

   

بنیاد پرست تنظیم کا احتجاج و گرفتاریوں کے بعد مسئلہ کی یکسوئی
حیدرآباد۔8 ۔ستمبر (سیاست نیوز) جوبلی ہلز کی ایک خانگی اراضی میں مندر کو منتقل کرنے کے معاملہ پر احتجاج کرنے والے 58 ہندو بنیاد پرست تنظیم سے وابستہ افراد کو حراست میں لئے جانے کے پس منظر میں وہاں پر مستقل طور پر مندر تعمیر کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فلم نگر میں واقع خانگی اراضی پر موجود ہنومان مندر کو مستقل بنانے کیلئے ریڈ فورٹ اکبر پرائیویٹ پراپرٹیز لمٹیڈ کے انتظامیہ نے ایک معاہدہ طئے کیا ہے۔ ہنومان مندر کیلئے 2500 مربع گز اراضی مختص کرنے کیلئے راضی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ہندو بنیاد پرست تنظیم وشواہندو پریشد کے صدر رام راجو ، بجرنگ دل کے کنوینر سوبھاش چندر جی اور دیگر کے ساتھ مذکورہ ادارہ نے مندر کی تعمیر کیلئے ٹرسٹ بھی قائم کرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ کل عارضی طور پر تعمیر کی گئی مندر کی منتقلی کے بعد ہندو بنیاد پرست تنظیموں نے اراضی پر احتجاج کیا تھا۔ B