جوبلی ہلز رکن اسمبلی کے حامیوں کابی آر ایس پارٹی کارکن کے مکان پر حملہ

   

حیدرآباد۔/16 جولائی، ( سیاست نیوز) حلقہ جوبلی ہلزکے رکن اسمبلی ماگنٹی گوپی ناتھ کے حامیوں نے بی آر ایس پارٹی کے ایک کارکن کے مکان پر حملہ کردیا۔ وینگل راؤ نگر کے ساکن بی آر ایس کارکن گنیش سنگھ کے مکان پر رکن اسمبلی اور ان کے حامی پہنچ گئے اور علاقہ میں نصب کئے گئے فلیکسیز پر ان کی تصویر موجود نہ ہونے پر کارکن سے سوال کیا۔ بونال کے موقع پر گنیش سنگھ نے تلنگانہ اسٹیٹ ایجوکیشن انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین آر سریدھر ریڈی کا ایک بڑا فلیکسی علاقہ میں نصب کیا تھا اور اس فلیکسی میں رکن اسمبلی ماگنٹی گوپی ناتھ کی تصویر موجود نہیں تھی۔ اس بات پر برہم رکن اسمبلی ماگنٹی گوپی ناتھ نے اپنی ہی پارٹی کے مکان پہنچ کر اس مسئلہ پر سوال کیا اور مبینہ طور پر گالی گلوج بھی کی۔ حملہ کے وقت رکن اسمبلی ایک ریالی کی شکل میں علاقہ میں گھوم رہے تھے۔ اس سلسلہ میں پولیس کو کوئی بھی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے لیکن اس واقعہ کی مقامی سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈنگ ہونے اور بعد ازاں سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس تشویش کا شکار ہوگئی۔ ب