شیخ پیٹ اور امبیکانگر میں محمد محمود علی، علی مسقطی و دیگر کی انتخابی مہم
حیدرآباد ۔ 8 نومبر (سیاست نیوز) حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کے حدود میں واقع شیخ پیٹ ، امبیکا نگر کے علاوہ اطراف و اکناف میں بی آر ایس پارٹی کی امیدوارہ محترمہ ایم سنیتا کی انتخابی مہم میں آ ج سابق ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی ،سینیئر بی آر ایس قائد جناب علی مسقطی ،جناب نوید اقبال ،نظام آباد ،جناب الیاس قریشی ،جناب عبداللطیف شرفن کے علاوہ دیگر نے حصہ لیتے ہوئے بی آر ایس پارٹی کو کامیاب بنانے کی مقامی عوام الناس سے اپیل کی۔ ان قائدین نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جو بلا لحاظ مذہب و ملت عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنا چکی ہے انہوں نے کہا کہ دو سال کانگریس کے عوام کو بدظن کر چکے ہیں ہر طرح سے عوام پریشان کن صورتحال سے دوچار ہے حتی کہ کے سی آر کی حکومت میں جو اسکیمات روشناس کروائی گئی تھی آج وہ برف دان کی نظر ہو چکی ہے لہذا بلا لحاظ مذہب و ملت عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں محترمہ سنیتا کے حق میں اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں بلکہ قومی صدر کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھ مضبوط کریں۔ اس موقع پر مقامی عوام کی جانب سے بی آر ایس پارٹی کے قائدین کا والہانہ خیر مقدم کیا گیا جگہ جگہ سنیتا میڈم کی گل پوشی ،شال پوشی کی گئی عوام نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ اس مرتبہ بھی حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز سے بی آر ایس پارٹی کو ہی کامیاب بنائیں گے اور کانگریس کو سبق سکھائیںگے۔