جوبلی ہلز سے بی آر ایس کو کامیاب بنانے علی مسقطی کی انتخابی مہم ، عوام سے ملاقات

   

ریونت ریڈی کے بیان سے مسلمانوں کی توہین ، معافی مانگنے پر زور
حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( راست ) : حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کے بی آر ایس پارٹی کے اُمیدوارہ بی سنیتا کے ہمراہ جناب علی مسقطی نے دیگر قائدین کے ہمراہ جوبلی ہلز کے مختلف علاقوں بشمول پیرامونٹ کالونی اور اطراف و اکناف میں بعد نماز جمعہ مقامی عوام الناس سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ جوبلی ہلز حلقہ اسمبلی سے بی آر ایس پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں علی مسقطی نے اس موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستِ تلنگانہ کے وزیراعلی کے اہم ترین عہدے پر فائز رہتے ہوئے چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی نے مسلمانوں کے خلاف سخت ترین جو بیان دیا ہے اسکی تلافی اس وقت ہی ممکن ہے جب ریونت ریڈی مسلمانوں سے معافی مانگیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی توہین کرنے کے دوسرے دن جبکہ نہ صرف ریاستِ تلنگانہ کے مسلمان بلکہ ملک بھر کے مسلمانوں نے ریونت ریڈی کے بیان کا سخت نوٹ لیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ، اُس وقت ریونت ریڈی چیف منسٹر نے مسلمانوں کے ساتھ معافی مانگنے کے بجائے صرف اور صرف وضاحتی بیان دیا ہے جو کہ مسلمانوں کے لیے قابل قبول نہیں ہے علی مسقطی نے مسلمانوں سے پر زور اپیل کی کہ وہ جوبلی ہلز سے بی آر ایس پارٹی کو ریکارڈ اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کریں اس موقعہ پر سابقہ ریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی ، نوید اقبال، رحیم اللہ خان نیازی، معید خان، اعظم خان کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔