حیدرآباد۔15۔اکٹوبر(سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے تمام اگزٹ پولس پر 6نومبر کی صبح 6بجے سے 11نومبر کی شام 6:30 بجے تک کے لئے امتناع عائد کردیا ہے۔ کمشنر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد مسٹر آر وی کرنن نے آج جاری کردہ اعلامیہ میں یہ بات بتائی اور کہا کہ اگزٹ پولس خواہ ٹی وی چیانلس ‘ اخبارات ‘ سوشل میڈیا ‘ ویب سائٹس یا کسی اور ذریعہ سے کروائے گئے ہوں ان تمام پر 6نومبر کی صبح تا 11 نومبر کی شام 6:30بجے تک امتناع عائد رہے گا۔ کمشنر جی ایچ ایم سی جو کہ ضلع الکٹورل آفیسر بھی ہیں نے کہا کہ شہر حیدرآباد کے حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر نافذ کئے گئے انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا جا رہاہے اور کسی بھی گوشہ سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قوانین کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اگزٹ پولس کے سلسلہ میں تمام اداروں سے خواہش کی کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات پر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔3