حیدرآباد 14 اکٹوبر (سیاست نیوز) جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ میں پرچہ نامزدگی کے ادخال کے دوسرے دن جملہ 11 پرچہ جات نامزدگی داخل کئے گئے۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پرچہ جات نامزدگی کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ 11 امیدواروں میں 7 آزاد امیدوار ہیں جبکہ باقی 4 پاتا پارٹی، انا وائی ایس آر کانگریس، شراما جیوی پارٹی اور آل انڈیا کسان جنتا پارٹی کے امیدوار ہیں۔ انا وائی ایس آر کانگریس امیدوار کے طور پر محمد منصور علی نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ دیگر امیدواروں میں بی راملو، کے منی پال ریڈی، ایم وینکٹ ریڈی، جی سریکانت، ایم سنجیولو، پی لالا سنگھ، جے بھاسکر، وی وکرم ریڈی، پی سری کرشنا اور ایل چندرشیکھر شامل ہیں۔ پہلے دن 10 اور دوسرے دن 11 پرچہ جات کے سیٹ داخل کئے گئے ۔1
21 اکٹوبر نامزدگی کے ادخال کی آخری تاریخ ہے۔1