جوبلی ہلز ضمنی چناؤ پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: کویتا

   

حیدرآباد۔ 26 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ جاگروتی کی سربراہ کے کویتا نے کہا کہ جوبلی ہلز ضمنی چناؤ پر جاگروتی نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ عوام کے حقوق کے لئے ’جنم باٹا‘ یاترا کا آغاز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جوبلی ہلز کے ضمنی چناؤ کے سلسلہ میں جلد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض طاقتیں تلنگانہ کے خلاف کام کررہی ہیں جبکہ عوام تلنگانہ کی ترقی کے حق میں ہیں۔ کویتا نے کہا کہ بی آر ایس کے 10 ارکان اسمبلی کے انحراف کی وجوہات سے وہ لاعلم ہے۔ پارٹی نے یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے معطل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سے معطلی کے فیصلے پر انہیں کافی دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی رکنیت اور کونسل کی رکنیت سے انہوں نے اپنا استعفی پیش کردیا ہے اور وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ 1