چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی کا بیان
حیدرآباد ۔ 13۔نومبر (سیاست نیوز) چیف الیکٹورل آفیسر سی سدرشن ریڈی نے کہا کہ جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ کی رائے شماری کیلئے 14 نومبر تک تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ صبح 8.00 بجے ووٹوں کی گنتی کا آ غاز ہوگا اور پوسٹل بیالٹ کی پہلے گنتی ہوگی۔ جوبی ہلز میں 58 امیدوار میدان میں ہیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر نوٹا کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔ امیدواروں کی زائد تعداد کو تعداد ہوئے الیکشن کمیشن نے رائے شماری کیلئے 42 کاؤنٹنگ ٹیبلس کے انتظام کی اجازت دی ہے۔ توقع ہے کہ دس راؤنڈ میں رائے شماری مکمل ہوگی۔ سدرشن ریڈی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے جنرل آبزرورس اور الیکشن کمیشن کی خصوصی ٹیم رائے شماری کی نگرانی کرے گی۔ سدرشن ریڈی نے بتایا کہ 186 کاؤنٹنگ اسٹاف کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جن میں کاؤنٹنگ سپر وائزرس اور مائیکرو آبزرورس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایل ای ڈی اسکرینس کا انتظام کیا جارہا ہے جس پر ہر راؤنڈ کے بعد ووٹوں کی تفصیلات دی جائیں گی۔ کاؤنٹنگ مرکز پر امیدواروں کے علاوہ کسی غیر مجاز شخص کو داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ سدرشن ریڈی نے کہا کہ کاؤنٹنگ ایجنٹس کو خصوصی پاسیس جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتناعی احکام کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔1