جناب علی مسقطی کی قیادت میں وفد کی گھر گھر رائے دہندوں سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : سینیئر بی آر ایس پارٹی قائد جناب علی مسقطی کی قیادت میں ایک وفد آج بعد نماز جمعہ حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کے حدود میں واقع ستیہ کالونی میں واقع گھر گھر پہنچّکر بی آر ایس پارٹی کے حق میں اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرنے کی مقامی عوام الناس سے اپیل کی وفد میں دیگر سینیر قائدین میں جناب مسیح اللہ خان، سابقہ چیئر مین حج کمیٹی،نوید اقبال، شیخ عبداللہ سہیل،محمد غوثِ، صدر ستیہ کالونی،محمد فاروقی، سیکرٹری، محمد خالد،نائب صدر کے علاوہ محمد مکرم خان، احمد پٹیل و دیگر شامل ہیں ۔ اس موقع پر مقامی عوام سے علی مسقطی و دیگر قائدین نے اپیل کی کہ وہ آنجہانی گوپی ناتھ کی اہلیہ سنیتا گوپی ناتھ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی ہی واحد سیکولر پارٹی ہے جو بلا لحاظ مذہب و ملت عوام کو یکساں طور پر نہ صرف دیکھتی ہے بلکہ انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی دور اندیشی کا نتیجہ ہے کہ آج علیحدہ تلنگانہ کے بعد بھی یہاں کے عوام تمام تر سہولتوں سے آ راستہ تھے لیکن کانگر یس گورنمنٹ،جو دو سال قبل اقتدار سنبھالا ریاست تلنگانہ کو معاشی طور پر کمزور کر کے رکھ دیا ۔ آ ج ہر پیشے سے وابستہ لوگ پریشان کن صورتحال سے دوچار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت کی جاری کردہ اسکیمات بالخصوص شادی مبارک،کلیانی لکشمی، سہارا پنشن، اوورسیز اسکالرشپ اسکیم،کے علاوہ، بیواگان،معذورین، اور ائمہ موذنین کے لئے جو بی آر ایس حکومت کی جاری کردہ اسکیمات تھی آج عوام الناس اُس سے محروم ہے کیونکہ کانگریس حکومت نے ان اسکیما ت کو نظر کر دیا جس کی وجہ سے بلا لحاظ مذہب و ملت عوام دو سال کے اندر اندر کانگریس حکومت سے بیزار ہو چکے ہیں لہذا عوام کو چاہیے کہ وہ حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز سے بی آر ایس پارٹی کی امیدوارہ کو بھاری اکثرت سے کامیاب بناتے ہوئے کے بانی و سربراہ بی آر ایس پارٹی مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھ مضبوط کریں۔