جوبلی ہلز میں تروپتی جیسے لارڈ وینکٹیشورا مندر کا افتتاح

   

تروپتی۔/13 مارچ، ( پی ٹی آئی) تروپتی میں واقع لارڈ وینکٹیشورا مندر کے نمونہ پر تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں تعمیر شدہ مندر کا آج افتتاح عمل میں آیا۔ تروملا میں اس مندر کے انتظامات کے نگران ادارہ تروملا ۔ تروپتی دیواستھانم نے حیدرآباد کے پرتعیش علاقہ جوبلی ہلز میں 3.5 ایکر اراضی پر 20 کروڑ روپئے کے مصارف پر یہ تعمیر کیا ہے۔ طلوع آفتاب کے بعد پجاری کی طرف سے خصوصی پوجا کے بعد عام بھکتوں کو بھی پوجا کی اجازت دی گئی۔ کانگریس نے جو 2014 میں متحدہ آندھرا پردیش میں برسراقتدار تھی اس مندر کی تعمیر کا فیصلہ کی تھی۔ بعد ازاں تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے 19 کیلو سونے پر مشتمل دو عطیات دیئے تھے جس کی مالیت 5 کروڑ روپئے تھی۔