حیدرآباد۔ 9 نومبر (سیاست نیوز) جوبلی ہلز ضمنی انتخابات کے پیش نظر پولیس نے چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے اور آج رات علاقہ ایراگڈہ میں نقد رقم کی تقسیم کی اطلاع پر ایک ہوٹل پر دھاوا بھی کیا۔ کانگریس لیڈرس کی جانب سے جوبلی ہلز انتخابات کے سلسلے میں نقد رقم کی تقسیم کی اطلاع پر ایک ہوٹل پر اچانک پولیس کے فلائنگ اسکواڈ نے دھاوا کیا اور وہاں سے 11 افراد کو حراست میں لے کر انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔