جوبلی ہلز میں ریاست کے تمام غنڈے گھوم رہے ہیں: سنیتا گوپی ناتھ

   

کئی بوتھس پر رگینگ کی گئی، بی آر ایس کے ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا ، پولیس تماشائی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر (سیاست نیوز) بی آر ایس کی میدوار ایم سنیتا گوپی ناتھ نے اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز میں کانگریس قائدین کی جانب سے ڈرانے دھمکانے کا الزام عائد کیا ہے اور ریاست کے تمام غنڈے جوبلی ہلز میں گھومنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ایم سنیتا گوپی ناتھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک خاتون امیدوار ہیں، اس کا بھی لحاظ کئے بغیر کانگریس قائدین ان سے غیر ضروری بحث و تکرار کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ان کے خلاف غیر پارلیمانی ریمارکس کر رہے ہیں ۔ کانگریس کو ووٹ نہ دینے پر سنگین نتائج کا ووٹرس کو انتباہ دیا جارہا ہے ۔ ریاست کے تمام غنڈے جوبلی ہلز میں آزادانہ طور پر گھوم پھر رہے ہیں ۔ سریش یادو نامی شخص نے ان کے ساتھ بدکلامی کی ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا اور ریاستی وزراء کے جوبلی ہلز میں گھومنے پھرنے پر بھی سخت اعتراض کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ مراکز پر بی آر ایس ایجنٹس کو بیٹھنے تک نہیں دیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے ان کے کرسیوں اور ٹیبلس کو زبردستی چھین لینے کا الزام انہوں نے عائد کیا ۔ ووٹرس کو بھاری رقم اور بریانی دینے کا بھی دعویٰ کیا ۔ سنیتا نے کہا کہ یہ سب پولیس کی نظرں کے سامنے ہو تارہا مگر پو لیس تماشائی بنی رہی ۔ کئی پولنگ بوتھس میں رگینگ کی گئی ہے ۔ معذورین کیلئے ضرورت کے مطابق ویل چیرس نہیں رکھے گے۔ رضیہ نامی لڑکی کے گھر پہنچ کر ڈرایا دھمکایا گیا ہے ۔ وہ عوام سے اپیل کر رہی ہیں ، بے خوف ہوکر رائے دہی میں حصہ لیں ۔ بی آر ایس کے کئی میدوار نے اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز کو غنڈہ راج میں تبدیل کردینے کی سخت مذمت کی۔ نوین یادو کے حامیوں نے انہیں سنگین نتائج کا انتباہ دیا ہے ۔ سنیتا نے کہا کہ حکمراں کانگریس کی جانب سے 13 نومبر تک سازشیں کی جائیں گی مگر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ14 نومبر کو بی آر ایس ہی کامیاب ہو گی۔2