جوبلی ہلز میں سڑک حادثہ ، کار ڈرائیور اور ساتھی زخمی

   

حیدرآباد۔ 28 جنوری (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقہ جوبلی ہلز میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں میٹرو ریل پلر کو ٹکر دینے کے نتیجہ میں ایک کار ڈرائیور اور اس کے دو ساتھی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے بموجب جوبلی ہلز روڈ نمبر 36 پر واقع میٹرو ریل پلر کو رات دیر گئے اسکوڈا کار ڈرائیور پون نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں اس کے دو ساتھی جیئنت اور شیوا بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ پون لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا تھا اور اس نے گاڑی کا توازن کھوکر پلر کو ٹکر دے دی۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔