حیدرآباد ۔ 12 اکٹوبر (سیاست نیوز) جوبلی ہلز علاقہ میں ایک نوجوان لڑکی کو برہنہ حالت میں سڑک پر پھینک دیا گیا۔ اس سنسنی خیز واقعہ کی پولیس تحقیقات کررہی ہے اور لڑکی کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی طبی جانچ کی جارہی ہے۔ جوبلی ہلز کے علاقہ لوٹس پانڈ کے قریب پولیس نے لڑکی کو برہنہ حالت میں دستیاب کیا۔ لڑکی نشہ کی حالت میں دھت پائی گئی جو نیم بیہوشی کی حالت میں تھی۔ لڑکی کو فوری ایمبولینس کے ذریعہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ یہ واقعہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔ پولیس نے لڑکی کی شناخت کو راز میں رکھا ہے۔ سمجھا جارہا ہیکہ عصمت ریزی کے بعد لڑکی کو برہنہ حالت میں پھینک کر اشرار فرار ہوگئے۔ پولیس فلم نگر ہر زاویہ سے اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ع