جوبلی ہلز میں لڑکی کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز کے علاقہ میں ایک لڑکی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کارمیکا نگر علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 18 سالہ صبا فاطمہ نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ صباء فاطمہ کارمیکانگر علاقہ کے ساکن افسر الدین کی بیٹی تھی ۔ پولیس جوبلی ہلز ذرائع کے مطابق لڑکی کی ذہنی حالت درست نہیں تھی اور لڑکی ذہنی دباؤ میں تھی ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس جوبلی ہلز نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔