حیدرآباد۔/13 جون، ( سیاست نیوز) گاڑیوں کی تلاشی کے دوران جوبلی ہلز پولیس نے موٹر سیکل سارقوں کو گرفتار کرلیا جن میں ایک نابالغ بتایا گیا ہے۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 22 سالہ اسمعیل ساکن کارمیکا نگر اور اس کے ساتھی نابالغ کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے تین موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا جس کی مالیت 3 لاکھ 5 ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔ جوبلی ہلز پولیس نے دو علحدہ کاروائیاں انجام دیں۔ دوسری کارروائی میں 19 سالہ یو رمیش ساکن اندرا نگر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 4 موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا اور خاطیوں کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔
