جوبلی ہلز میں واقع ہارٹ کپ کیفے میں آتشزدگی کا واقعہ

   

حیدرآباد : /24 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر کے پاش علاقہ جوبلی ہلز میں واقع ہارٹ کپ کیفے میں جمعہ کی صبح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں ہوٹل جل کر خاکستر ہوگئی ۔ یہ کیفے جوبلی ہلز کی مشہور جگہ ہے جہاں پر سینکڑوں افراد صبح اور شام آتے ہیں ۔ /24 اکٹوبر کو آگ لگنے کے نتیجہ میں وہاں کا فرنیچر اور دیگر اشیاء جلکر خاکستر ہوگئے ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر فائر انجن عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور اندرون دو گھنٹے آگ پر قابو پالیا گیا ۔ پولیس جوبلی ہلز نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ب