جوبلی ہلز میں 14 نومبر کو 2023 کی تاریخ دہرائی جائے گی : کے ٹی آر

   

کانگریس حکومت نے آئمہ و موذنین ‘ مندروں کے پجاریوں اور گرجا گھر کے پادریوں کو بھی مایوس کیا ۔ روڈ شو سے خطاب
حیدرآباد 4 نومبر (سیاست نیوز) بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر نے کہا کہ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں پا رٹی کی امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کرتے ہی کامیاب ہوگئی ہے ۔ رائے دہی ضابطہ کی کارروائی ہے، ہم سب کو سنیتا گوپی ناتھ کی اکثریت کیلئے کام کرنا ہے۔ 14 نومبر کو جوبلی ہلز میں 2023 کی تاریخ دہرائی جائے گی ۔ امام گوڑہ چوراہا سوماجی گوڑہ ڈیویژن میں روڈ شو سے خطاب میںان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر پارٹی امیدوار سنیتا سابق وزیر سبیتا اندرا ریڈی ایم ایل سی ایل رمنا سابق رکن اسمبلی پی وشنو وردھن ریڈی ‘شیخ عبداللہ سہیل و دیگر موجود تھے ۔ بی آر ایس امیدوار سنیتا نے کہااکہ وہ آنجہانی رکن اسمبلی ایم گوپی ناتھ کے ادھورے کاموں کی تکمیل کیلئے میدان میں ہے جس طرح ابھی تک گوپی ناتھ کا ساتھ دیا گیا، اس طرح کا آشیرواد ووٹ کی شکل میں انہیں دینے کی عوام سے ا پیل کر رہی ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں حیدرآباد کے عوام نے بی آر ایس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔ کانگریس ایک بھی حلقہ پر کامیاب نہیں ہوئی تھی ۔ بی آر ایس کے 10 سالہ دور میں بحیثیت چیف منسٹر کے سی آر نے حیدرآباد کی ترقی کیلئے اقدامات کئے تھے ۔ 2014 میںحیدرآباد میں آئی ٹی شعبہ میں صرف 3 لاکھ ملازمین تھے ۔ بی آر ایس دور میں بڑھ کر ان کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ۔ حیدرآباد میں لاء اینڈ آرڈر کو کنٹرول میں رکھا گیا ۔ کانگریس نے اسمبلی انتخابات میں سماج کے تمام طبقات کو جھوٹے وعدوں کے ذریعہ ہتھیلی میں جنت دکھاکر دھوکہ دیا گیا۔ اسکول کے طلبہ کو بیروزگاروں کو خواتین کو مساجد کے ائمہ مؤذنین ، منادر کے پجاریوں، گرجا گھر کے پادریوں کو بھی بخشا نہیں گیا۔ اقلیتوں کے لئے سب پلان کا وعدہ کیا گیا ۔ میناریٹی ڈکلیریشن جاری کیا گیا ۔ 400 کرو ڑ اقلیتی بجٹ 1000 کروڑ روپئے سبسیڈی لون کا وعدہ کیا گیا جس میں کوئی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ۔ کارنر میٹنگ کے مقام پر بڑے اسکرین لگاتے ہوئے 2023 میں ریونت ریڈی کے وعدوں کی جھلک دکھاکر کے ٹی آر نے کہا کہ ساس کو 4000 اور بہو کو ماہانہ 2500 روپئے کا وعدہ کیا گیا ۔ کیا یہ رقم خواتین کو مل رہی ہے ۔ سوال کیا، ایک تولہ سونا ، طالبات کو اسکوٹی ، بیروزگاری بھتہ 4000 روپئے کے وعدوں سے انحراف کا حکومت پر الزام عائد کیا ۔ طلبہ کو 5 لاکھ روپئے کا تعلیمی بھروسہ کارڈ بھی جاری نہیں کیا گیا ۔ فیس ری ایمبرسمنٹ کے 10 ہزار کروڑ کے بقایہ جات کا دعویٰ کیا ۔ سرکاری ملازمین کو PRC نہیں دیا گیا ۔ ڈی اے بقایا جات جاری نہیں کیا گیا ۔ اس کے باوجود ریونت ریڈی جوبلی ہلز میں انتخابی مہم چلاکر ایک اور موقع دینے کی اپیل کر رہے ہیں۔ 2023 میں ایک موقع دیا گیا تھا جس سے کانگریس حکومت نے ریاست کو کنگال بنادیا ہے ۔ غریب لوگوں کے مکانات کو منہدم کیا جارہا ہے جبکہ چیف منسٹر کے بھائی ، وزراء جی ویویک ، پی سرینواس ریڈی کے علاوہ کانگریس قائدین کے مکانات ایف ٹی ایل اور بفر زون میں ہیں مگر انہیں منہدم نہیں کیا جارہا ہے ۔ جوبلی ہلز کا انتخاب کار بمقابلہ بلڈوزر ہے ۔ گھر کی خاتون کو بس میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی مگر اسی گھر کے مرد سے بسوں میں ڈبل ٹکٹ وصول کیا جارہا ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ا سمبلی حلقہ جوبلی ہلز کا صمنی انتخاب ریاست بھر میں موضوع بحث بناہوا ہے ۔ ریاست کے چار کروڑ عوام کی امیدیں جوبلی ہلز کے 4 لاکھ رائے دہندوں پر ٹکی ہوئی ہے ۔ ریاست کے عوام کو مایوس نہ کریں۔ کانگریس کو شکست دینے میں اہم رول ادا کریں۔2