جوبلی ہلز ‘ پانی کے گڑھے میں گرنے سے 6 سالہ بچے کی موت

   

حالیہ بارش میں چار دن کے دوران تیسری موت، عوام میں تشویش کی لہر
حیدرآباد۔2۔مئی (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز روڈ نمبر 45 پر ایک دلخراش سانحہ پیش آیا ۔ پانی کے گڑھے میں گرنے سے ایک 6 سالہ بچہ کی موت واقع ہوگئی ۔ حالیہ بارش کے دوران گزشتہ چار دن کے دوران یہ تیسری موت ہے۔ ہفتہ کو نالے میں گرنے سے ایک کمسن لڑ کی مونیکا کی موت واقع ہوئی تھی ، اتوار کو نصف شب شدید بارش ، تیز ہواؤں سے برقی تار ٹٹ کر گرنے سے ایک 40 سالہ کانسٹبل سولم ویرا سوامی کی موت واقع ہوئی تھی۔ آج پانی کے گڑ ھے میں گرنے سے 6 سالہ لڑکے ویویکانند کی موت واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پڑوسی ریاست کاکیناڈا سے تعلق رکھنے والے بھیما شنکر اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ جوبلی ہلز میں ایک شوروم میں چوکیدار کے طور پر کام کرتا ہے ۔ اس کا خاندان اسی شوروم کے احاطے میں ایک کمرہ میں رہتا ہے ۔ اس کا بیٹا 6 سالہ ویویکانند حسب معمول اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلنے قریب میں واقع خالی اراضی پر پہنچا ۔ گزشتہ چند دن سے ہونے والی بارش کی وجہ سے وہاں موجود گڑھے میں پانی جمع ہوگیا تھا ، گڑھے میں گرنے والی لاٹھی کو ن کالنے کی کوشش کے دوران پیر پھسل جانے سے ویویکانند حادثانی طور پر گڑھے میں گر گیا۔ اس کے دوستوں نے اس کی اطلاع اس کے والدین کو دی۔ اس سے پہلے کے والدین وہاں پہنچ پاتے ، ویویکانند پانی میں ڈوب کر موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ ا طلاع ملتے ہی سب انسپکٹر پولیس ڈی نائیڈو مقام حادثہ پہنچ کر تفصیلات سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں ۔ن