حیدرآباد۔ 11 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس نے جوبلی ہلز اسمبلی ضمنی انتخاب کے دوران ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر کئی افراد کے خلاف تین مقدمات درج کیے ہیں۔ دو مقدمات مدھورانگر پولیس اسٹیشن میں موجودہ ارکان اسمبلی بیرلا ایلیا، رامچندر نائک اور رام داس کے خلاف درج کیے گئے ۔ ایک مقدمہ بورابندہ پولیس اسٹیشن میں سابق ارکان اسمبلی داسیام ونئے بھاسکر اور متھکو آنند کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس نے ہر شہری پر زور دیا تھا کہ انتخابات کو پرامن اور شفاف انداز میں منعقد کرنے میں وہ بھی اپنا فرض ادا کرے اور ضابطہ اخلاق کا لحاظ رکھے ۔ ب