تمام پولیس اسٹیشنوں کے تحت آنیوالے روڈی شیٹرس کی تفصیلات کا حصول
حیدرآباد۔ 27 اکتوبر (سیاست نیوز) جوبلی ہلز ضمنی انتخابات کے پیش نظر ویسٹ زون پولیس کی جانب سے روڈی عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے اور مدھورا نگر پولیس نے 74 روڈی شیٹرس بشمول چنا سری سیلم یادو جو حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کانگریس امیدوار نوین یادو کے والد ہیں کو پابند مچلکہ اس کے علاوہ نوین یادو کے چھوٹے بھائی رمیش یادو کو بھی پابند مچلکہ کیا گیا ہے۔ جوبلی ہلز ضمنی انتخابات کے پیش نظر حسب معمول پولیس اس حلقہ میں موجود تمام پولیس اسٹیشنس کے وابستہ روڈی شیٹرس کے بارے میں تازہ ترین تفصیلات حاصل کررہی ہے اور اچھے برتاؤ کے لئے انہیں پابند مچلکہ کیا جارہا ہے۔ نوین یادو کے والد چنا سری سیلم یادو بھی مدھورا نگر پولیس اسٹیشن کے روڈی شیٹر ہیں اور انہیں بھی پابند مچلکہ کیا گیا ہے۔ پولیس کی خصوصی ٹیمیں انتخابات کے پیش نظر روڈی عناصر، جرائم پیشہ افراد اور غیر ضمانتی وارنٹ کی تعمیل کے لئے کام کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ پولیس نے انتخابات کے پیش نظر اب تک 100 راوڈی عناصر کو پابند مچلکہ کیا ہے۔ ب