جوبلی ہلز کانگریس ٹکٹ کیلئے ڈی ناگیندر کی مساعی

   

حیدرآباد۔ 3 اگست (سیاست نیوز) جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ میں کانگریس ٹکٹ کے دعویداروں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ خیریت آباد کے رکن اسمبلی ڈی ناگیندر نے ٹکٹ کی دعویداری پیش کرتے ہوئے ہائی کمان کو یقین دلایا کہ ضمنی چناؤ کی صورت میں وہ خیریت آباد اسمبلی حلقہ سے پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔ 10 منحرف ارکان پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ٹی ناگیندر نے جوبلی ہلز ٹکٹ پر دعویداری پیش کی۔ بتایا گیا کہ اگر اسپیکر اسمبلی منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو خیریت آباد کے بشمول 10 اسمبلی حلقوں میں ضمنی چناؤ ہوسکتا ہے۔ لہذا ناگیندر جوبلی ہلز سے مقابلہ کرکے اپنی رکنیت محفوظ کرنا چاہتے ہیں ۔ ناگیندر نے بعض قائدین کے ذریعہ ہائی کمان تک پیام پہنچایا کہ جوبلی ہلز کی امیدواری کی صورت میں وہ خیریت آباد سے پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔