حیدرآباد۔/12 جون، ( سیاست نیوز) جوبلی ہلز اجتماعی عصمت ریزی کیس میں پولیس تحقیقات جاری ہیں ۔ تازہ پیشرفت میں پولیس نے پب انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی ۔ پولیس کی ایک ٹیم نے آج پب پہنچ کر پارٹی میں شریک 150 سے زائد نوجوانوں کی فہرست حاصل کی۔ پولیس نے پتہ لگایا کہ 28 مئی کو پارٹی میں 6 ملزمین کے علاوہ دیگر کونسے افراد نے شرکت کی تھی۔ پولیس نے 6 ملزمین بشمول چار کم عمر ملزمین کو پولیس تحویل میں لے کر اپنی تحقیقات کو جاری رکھا ہے اور تحویل میں ریکارڈ کئے گئے بیانات کی جانچ کیلئے پب انتظامیہ سے بھی پوچھ گچھ کی۔ قبل ازیں پولیس نے 6 ملزمین کی طبی جانچ بھی کروائی ہے۔ ب