وزیر ہاؤزنگ سرینواس ریڈی نے استقبال کیا، 22 ماہ کی کارکردگی کا احاطہ
حیدرآباد 4 نومبر (سیاست نیوز) وزیر ہاؤزنگ پی سرینواس ریڈی نے رحمت نگر ڈیویژن کا دورہ کرتے ہوئے کانگریس کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ وزیر ہاؤزنگ کی موجودگی میں بی آر ایس سے تعلق رکھنے والے کئی سرکردہ مقامی قائدین نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ سرینواس ریڈی نے پارٹی کا کھنڈوا پہناکر استقبال کیا۔ ریاستی وزیر نے مقامی ریسیڈنشیل کمیٹیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور کالونیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کا تیقن دیا۔ سرینواس ریڈی نے بوتھ سطح کے کارکنوں اور مقامی عوام کے گروپ میٹنگس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 23 ماہ میں کانگریس حکومت نے جو فلاحی کام انجام دیئے ہیں اُن کی مثال کوئی اور ریاست پیش نہیں کرسکتی۔ اُنھوں نے کہاکہ ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات کانگریس کی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ سرینواس ریڈی نے نوین یادو کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ بوگس سروے رپورٹس کے ذریعہ بی آر ایس عوام کو گمراہ کرنا چاہتی ہے۔ سرینواس ریڈی نے جوبلی ہلز کی ترقی کے لئے چیف منسٹر کے اقدامات کا حوالہ دیا اور کہاکہ 22 ماہ میں جوبلی ہلز کے 14 ہزار خاندانوں کو نئے راشن کارڈ جاری کئے گئے۔ 1
اُنھوں نے کہاکہ چیف منسٹر نے ایک ہزار کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا وعدہ کیا ہے۔1