سرکاری محکمہ جات کو ہائی کورٹ کی نوٹس
حیدرآباد۔/4 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے جوبلی ہلز کے علاقہ میں پہاڑوں کو توڑنے کیلئے دھماکوں کے واقعات کا از خود نوٹ لیتے ہوئے حکومت کو نوٹس جاری کی ہے۔ پہاڑوں کی صفائی اور انہیں توڑنے کیلئے رات کے اوقات میں دھماکے کرنے کے بارے میں میڈیا میں شائع شدہ خبروں پر ازخود کارروائی کرتے ہوئے چیف جسٹس الوک ارادھے نے سماعت کی۔ مقامی افراد کی جانب سے چیف جسٹس کو مکتوب روانہ کیا گیا تھا۔ عوام نے شکایت کی کہ رات کے اوقات میں بھاری دھماکوں کی آواز سے دشواریاں ہورہی ہیں۔ جوبلی ہلز کے کئی علاقوں کے عوام کی نیند حرام ہوچکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جسٹس بی ناگیش نے اس سلسلہ میں چیف جسٹس الوک ارادھے کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے مقامی افراد کی دشواریوں سے واقف کرایا۔ چیف جسٹس نے محکمہ کانکنی، شہری ترقی کے پرنسپل سکریٹریز، پولیوشن کنٹرول بورڈ اور کمشنر جی ایچ ایم سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے۔1