موجودہ کارپوریٹر نے زائد بچوں کا ثبوت پیش کیا
حیدرآباد: جوبلی ہلز ڈیویژن کے نو منتخب بی جے پی کارپوریٹر کے خلاف بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے ۔ ٹی آر ایس کے موجودہ کارپوریٹر کے سوریا نارائنا نے پولیس میں شکایت کی ہے کہ بی جے پی امیدوار نے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے جعلی دستاویزات اور جھوٹا حلفنامہ داخل کیا تھا ۔ شکایت کنندہ نے الیکشن ٹریبونل سے رجوع ہوکر جی ایچ ایم سی ایکٹ کے تحت نو منتخب کارپوریٹر کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔ پرچہ نامزدگی کے ادخال کے وقت بی جے پی امیدوار نے غلط معلومات کے ساتھ حلفنامہ داخل کیا تھا۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی تعداد کے بارے میں بی جے پی امیدوار نے غلط بیانی سے کام لیا ۔